آدمی نے اے ٹی ایم میں اپنا فضلہ بھر دیا تاکہ۔۔۔ یہ غلیظ ترین حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

آدمی نے اے ٹی ایم میں اپنا فضلہ بھر دیا تاکہ۔۔۔ یہ غلیظ ترین حرکت کیوں کی؟ جان ...
آدمی نے اے ٹی ایم میں اپنا فضلہ بھر دیا تاکہ۔۔۔ یہ غلیظ ترین حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(نیوز ڈیسک)جدید دور کے چور نئی سے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں لیکن پرانے خیالات کے مالک ایک چینی چور نے اے ٹی ایم مشینوں کو لوٹنے کے لئے ایسا طریقہ استعمال کر ڈالا کہ شاید صدیوں قبل کے زمانے میں بھی کسی چور نے اس کے بارے میں نہیں سوچا ہو گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق سشوان صوبے کی پولیس نے اس گندے چور کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ متعدد اے ٹی ایم مشینوں کی کارڈ سلاٹ میں اپنا فضلہ بھرتا دکھائی دیتا ہے۔ اس عجیب و غریب معاملے کی تحقیق کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس کو متعدد اے ٹی ایم مشینوں میں گندگی کی موجودگی کی شکایات ملنا شروع ہوئیں۔

سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ یہ شخص رات گئے کسی اے ٹی ایم میں داخل ہوتا اور پھر وہیں رفع حاجت کر کے فضلہ مشین میں ڈالنا شروع کر دیتا تھا۔ جب اسے گرفتار کر کے تفتیش کی گئی کہ وہ اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ ایسا غلیظ سلوک کیوں کرتا تھا تو اس کا کہنا تھا” میں سوچتا تھا کہ گندگی ڈالنے سے مشین کا سسٹم گڑبڑ ہوجائے گا اور وہ بے قابو ہوکر نوٹ نکالنا شروع کردے گی۔“

اس انوکھی اور گندی سکیم سے اس احمق چور کو تو کوئی فائدہ تو نہیں ہوا البتہ اس نے کئی مشینیں ضرور خراب کر دی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ خراب اے ٹی ایم مشینوں کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات کا بھاری بل اسے ادا کرنا ہوگا جبکہ اس کے علاوہ بھی عدالت کی جانب سے اسے بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی