خاتون کی اپنے شوہرسے لڑائی، پھر ایک دن گھر میں کولر سے پانی ڈالتے اس پر ایسی چیز لگی نظر آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، شوہر نے کیا کیا تھا؟ کوئی پاکستانی مرد سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ بھی ممکن ہے
نئی دلی(نیوز ڈیسک)شک وہ بیماری ہے جو انسان کی عقل کو ماﺅف کر دیتی ہے اور پرخلوص محبت کرنے والے بھی اسے بے وفا اور دشمن دکھائی دینے لگتے ہیں۔ کتنے ہی گھر ہیں جو محض شک نے برباد کر ڈالے کیونکہ شکی مزاج شخص بالآخر ایسی گھٹیا حرکات پر اتر آتا ہے جن کی توقع ایک نارمل انسان سے نہیں کی جا سکتی۔ کچھ ایسے ہی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی جاسوسی کے لئے اپنے ہی بیڈ روم میں خفیہ کیمرہ لگا دیا، اور اس شیطانی حرکت کی پاداش میں اب جیل جانے کی تیاری کر رہا ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس جوڑے کے درمیان چند ماہ سے ناچاقی چل رہی تھی جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ خاوند کو شک تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کی اہلیہ غیر مردوں سے میل جول کرتی ہے۔ خاتون نے بارہا وضاحت کی کہ اس کا شک بے بنیاد ہے مگر وہ یہ بات ماننے کو تیار نہیں تھا۔ اپنے شک کے ہاتھوں مجبور ہو رکر اس شخص نے اپنی بیوی کی جاسوسی کا فیصلہ کیا اور اپنے بیڈ روم میں رکھے واٹر ڈسپنسر کے اوپری حصے میں ایک خفیہ کیمرہ فٹ کر دیا۔ یہ گھٹیا حرکت کرنے کے بعد وہ کچھ دن کے لئے اپنے والدین کے گھر چلا گیا، یہ سوچتے ہوئے کہ اس کی عدم موجودگی میں یقیناً اس کی بیوی کسی آشنا کو بیڈ روم میں لے کر آئے گی۔
دوسری جانب خاتون نے گھر میں کسی آشنا کو تو نہیں بلایا البتہ ڈسپنسر سے پانی نکالتے ہوئے اس کی نظر مشکوک آلے پر ضرور پڑ گئی۔ چونکہ اس کا اپنا تعلق بھی آئی ٹی کے شعبے سے ہے تو اسے یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگی کہ یہ ایک خفیہ کیمرہ تھا جو یقیناً اس کے شوہر نے اس کی نگرانی کے لئے لگایا تھا۔ یہ دیکھ کر وہ شدید برہم ہوئی کیونکہ اس کیمرے کے سامنے ہی وہ متعدد بار لباس تبدیل کرتے ہوئے خود کو برہنہ کر چکی تھی۔ اس نے خاوند سے کوئی جواب طلب کرنے سے قبل پولیس سے رابطہ کیا اور ساری تفصیل بیان کرتے ہوئے ثبوت ان کے سامنے رکھ دئیے۔
خاتون نے اپنی تحریری شکایت میں پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک 12 سالہ بیٹا ہے لیکن شوہر ناصرف اس کے کردار پر شک کرتا ہے بلکہ اسے جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وہ لڑائی کا بہانہ بنا کر والدین کے پاس بنگلور چلا گیا تھا لیکن جانے سے پہلے بیڈروم میں خفیہ کیمرہ لگاگیا۔ خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کاروائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اسے جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔