بھا رت، پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

بھا رت، پل گرنے سے 18 افراد ہلاک
بھا رت، پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

  

وارانسی (آن لائن)بھا رت کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پل گرنے کا واقعہ اس پیش آیا جب مزدور اس پر کام کررہے تھے ،اطلا ع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 18افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔دوسری جانب ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد انھوں نے اپنے نائب کو بھی حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر بھیجا۔

مزید : بین الاقوامی