نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ، ہلاکتیں ، اس طیارے میں کیا چیز لے جائی جارہی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ، ہلاکتیں ، اس طیارے میں کیا چیز لے جائی جارہی تھی ...
نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ، ہلاکتیں ، اس طیارے میں کیا چیز لے جائی جارہی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیاہے اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن راجن نے کہاہے کہ چھوٹے کارگو طیارے نے سرخٹ ایئرپورٹ سے حملہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سم کوٹ جانے کیلئے اوڑان بھری تھی اور اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطہ ہو گیا تھا ، طیارہ جس وقت حادثے کا شکار ہوا وہ اس وقت 12 ہزار 8 سو فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا ۔طیارہ سم کوٹ پاس میں گر کر تباہ ہواجس میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ یہ واقع صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا ۔ طیارہ پہاڑی علاقے میں خوراک سپلائی کا کام انجام دیتا تھا۔

مزید : بین الاقوامی