گھر کے گراﺅنڈ کی صفائی کرتے میاں بیوی کو اچانک مٹی میں دبایا گیا ایک ڈبہ نظر آگیا، اسے کھول کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی، پل بھر میں قسمت بدل گئی کیونکہ۔۔۔

گھر کے گراﺅنڈ کی صفائی کرتے میاں بیوی کو اچانک مٹی میں دبایا گیا ایک ڈبہ نظر ...
گھر کے گراﺅنڈ کی صفائی کرتے میاں بیوی کو اچانک مٹی میں دبایا گیا ایک ڈبہ نظر آگیا، اسے کھول کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی، پل بھر میں قسمت بدل گئی کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک میاں بیوی اپنے گھر کے باغیچے میں نئے درخت لگانے کے لیے گڑھے کھود رہے تھے کہ نیچے سے ایک لوہے کا ڈبہ برآمد ہو گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت، ہیرے اور نقدی موجود تھی۔ یہ ڈبہ ان کے باغیچے میں کیسے پہنچا اور پھر انہوں نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ ان کی ایمانداری کی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق میتھیو اور ماریا کولونا کے باغیچے سے دریافت ہونے والے ڈبے میں سونے کی درجن بھر انگوٹھیاں، کچھ ہیرے اور دیگر قیمتی پتھر موجود تھے اور ساتھ ہی چند ہزار ڈالرز بھی تھے۔ اس تمام سامان کی مجموعی مالیت 52ہزار ڈالر(تقریباً60لاکھ روپے) تھی۔

اس ڈبے سے ایک اور چیز بھی نکلی تھی جو کہ کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا اور اس پر ایک گھر کا پتہ لکھا ہوا تھا۔ یہ گھر ان کے ہمسائے کا تھا۔ انہیں شک گزرا کہ یہ سامان ان کے ہمسائے کا ہو سکتا ہے۔ میتھیو نے بتایا کہ ”میں اپنے ہمسائے کے گھر گیا اور دستک دی، جب وہ باہر نکلا تو میں نے اس سے اس سامان کی بابت استفسار کیا اور کچھ نشانیاں بتائیں تو وہ فوراً پہچان گیا اور اس نے بتایا کہ 2011ءمیں ان کے گھر ڈکیتی ہوئی تھی اور ڈاکو سونے اور دیگر قیمتی چیزوں سے بھرا ڈبہ لے کر فرار ہو گئے تھے۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ یقینا ڈاکوﺅں نے یہ سامان ہمارے گھر کے پچھواڑے میں بنے باغیچے میں دفن کر دیا تھا تاکہ کسی مناسب وقت میں آ کر نکال سکیں۔“ رپورٹ کے مطابق میتھیو نے تسلی ہونے پر تمام سامان اس کے اصل مالک کو واپس کر دیا۔ ماریا کا کہنا تھا کہ ”لوگوں نے ہم سے سوال پوچھا کہ ہم نے وہ سامان واپس کیوں کیا؟ میرے خیال میں یہ سوال ہی نہیں بنتا، کیونکہ وہ سامان ہمارا تھا ہی نہیں، جن کا تھا ہم نے انہیں دے دیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی