اگر آپ رمضان المبارک میں گھر پر ہی میکڈونلڈز جیسے مزیدار چپس بنانا چاہتے ہیں تو انہیں تیار کرتے وقت یہ ایک کام کر کے دیکھیں۔۔۔

اگر آپ رمضان المبارک میں گھر پر ہی میکڈونلڈز جیسے مزیدار چپس بنانا چاہتے ہیں ...
اگر آپ رمضان المبارک میں گھر پر ہی میکڈونلڈز جیسے مزیدار چپس بنانا چاہتے ہیں تو انہیں تیار کرتے وقت یہ ایک کام کر کے دیکھیں۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چپس کے بہت لوگ دلدادہ ہیں لیکن گھر میں بنانے سے ان کا ذائقہ وہ نہیں ہوتا جو مکڈونلڈز جیسے ہوٹلوں کے چپس میں ہوتا ہے، لیکن چپس تیار کرنے کے روایتی طریقے میں اگر ہم تھوڑی سی تبدیلی کر لیں تو گھر میں بھی مکڈونلڈز جیسے مزیدار چپس بنائے جا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق چپس کی اس ترکیب میں آلو اور تیل دو ہی چیزیں استعمال ہوتی ہیں لیکن لوگ گھر میں بناتے ہوئے ایک غلطی کرتے ہیں کہ آلوکے قتلوں کو تیل میں ڈال کر ایک ہی بار میں فرائی کر ڈالتے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک ماہر شیف نے بتایا ہے کہ اگر ہم آلو کے قتلوں کو آئل میں دو بار فرائی کریں، یعنی ایک بار ہلکا فرائی کرکے انہیں باہر نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر دوبارہ تیل میں ڈال کر مکمل پکائیں تو یہ بہت کرنچی بن جائیں گے اور ان کا ذائقہ ہوٹلوں کے چپس سے بڑھ کر ہو گا۔ آپ انہیں ایک بار فرائی کرنے کے بعد 2گھنٹے کے لیے فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ یہ اچھی طرح ٹھنڈے اور خشک ہو جائیں۔ شیف کا کہنا تھا کہ ”آلو کے قتلے دو سینٹی میٹر تک موٹے ہونے چاہئیں اور انہیں کاٹنے کے بعد پانی سے دھونا چاہیے تاکہ ان سے نشاستہ ختم ہو سکے۔اس کے بعد انہیں مذکورہ طریقے سے پکانا چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /Ramadan Page /Ramadan News