دوران پرواز مسافر نے مکمل برہنہ ہوکر جہاز میں ایسی حرکت کردی کہ افراتفری پھیل گئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران مسافروں کی طرف سے ہنگامہ خیزی اور بدتمیزی کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں لیکن اب اس حوالے سے امریکہ سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر ہی آدمی شرم سے لال ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ روز الاسکا ایئرلائنز کی ایک پرواز امریکی شہر سیٹل سے اینکوریج جا رہی تھی۔ جب پرواز اپنی منزل کے قریب پہنچ گئی اور اس کے لینڈ ہونے میں صرف 20منٹ باقی تھے، اچانک ایک شخص نے اپنے تمام کپڑے اتار دیئے اور جہاز میں ادھرادھر دوڑنا شروع کر دیا۔ یہ شخص دوڑے ہوئے چلا رہا تھا کہ ”واہ، میں اپنے پیروں پر دوڑ کر سیٹل سے اینکوریج جا رہا ہوں۔“
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق عملے نے کئی منٹ کی جدوجہد کے بعد اس شخص کو بمشکل قابو کیا اور لیجا کر جہاز کے باتھ روم میں بندکر دیا۔ ایک مسافر نے اترنے کے بعد بتایا کہ ”پہلے تو ہم اس شخص کی حرکت دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے لیکن اب جہاز سے اترنے کے بعد تمام مسافروں کے لیے ہنسی روکنی مشکل ہو رہی ہے۔“ بتایا گیا ہے کہ جہاز ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد باقی مسافر طیارے سے باہر آ گئے لیکن اس شخص کو اندر ہی بند رکھا گیا اور پھر پولیس نے اسے جا کر باتھ روم سے نکالا اور گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔الاسکا ایئرلائنز کی طرف سے بھی اس شرمناک واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔