کولیگ سے ایک مہینہ بول چال بند رکھنے والی کا نقصان ہوگیا ،کیسے؟ یہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

16 مئی 2018 (18:54)

جمیلہ نے اپنے دفتر کے ساتھی فاروق سے کہا” مجھے آج احساس ہوا ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ بہت غلط رویہ اختیار کیاتھا، جس کی وجہ سے تم مجھ سے ناراض ہو گئے اور ہمارے درمیان ایک ماہ تک بات چیت بند رہی۔ غلطی میری تھی، میں تم سے معذرت چاہتی ہوں، امید ہے کہ تم مجھے معاف کر دو گے۔“

”معذرت کی تو خیر کوئی بات نہیں....“ فاروق نے سر کھجاتے ہوئے کہا۔”مگر اس ایک مہینے میں.... جس میں ہماری بات چیت بند رہی.... میرے بینک اکاﺅنٹ میں پورے بیس ہزار روپے کا اضافہ ہو گیاہے۔ اگر ہماری بات چیت تین چار مہینے اور بند رہے تو مجھے امید ہے کہ میں نئی موٹر سائیکل خریدنے میں کامیاب ہو جاﺅں گا۔“

حامد جاوید ۔۔کراچی

مزیدخبریں