سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس،شہید فلسطینیوں کی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی
نیویارک(این این آئی) سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شہید فلسطینیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا،جس میں شہید ہونے والے افرادیادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی گئی۔