’اگر آپ کے ناخنوں کے نیچے نیلے رنگ کی لکیریں نمودار ہونے لگ جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سینے میں۔۔۔‘ جانئے وہ بات جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے

’اگر آپ کے ناخنوں کے نیچے نیلے رنگ کی لکیریں نمودار ہونے لگ جائیں تو اس کا ...
’اگر آپ کے ناخنوں کے نیچے نیلے رنگ کی لکیریں نمودار ہونے لگ جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سینے میں۔۔۔‘ جانئے وہ بات جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض اوقات ہمارے ناخنوں کے نیچے نیلے رنگ کی لکیریں نمودار ہو جاتی ہیں یا پورے ناخن ہی نیلگوں ہو جاتے ہیں اور ہم میں سے اکثر لوگ اس صورتحال کو یکسر نظرانداز کر دیتے ہیں، لیکن اب ایک ماہر امریکی ڈاکٹر نے اس کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ اس صورتحال سے دوچار لوگ ابھی ڈاکٹرسے رجوع کر لیں گے۔ ویب سائٹ viralnova.comکی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں واقع کلیولینڈ کلینک کے ڈاکٹر جان انتھونی نے بتایا ہے کہ ناخنوں کے نیچے نیلے رنگ کی لکیریں بننا یا ناخنوں کا نیلا ہو جانا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل رہی۔ جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہ ملنے کی وجوہات بہت خطرناک ہو سکتی ہیں جن میں پھیپھڑوں کے مسائل اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔ جن لوگوں کے ناخنوں کے نیچے نیلے رنگ کی لکیریں ہیں یا ناخن ہی نیلے ہو چکے ہیں انہیں اپنے پھیپھڑوں اور دل کا چیک اپ ضرور کروانا لینا چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت