سیب کے بیج آپ کو اس خطرناک ترین بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، جانئے وہ انتہائی حیران کن فائدہ جو لوگوں کو معلوم نہیں

سیب کے بیج آپ کو اس خطرناک ترین بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، جانئے وہ ...
سیب کے بیج آپ کو اس خطرناک ترین بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، جانئے وہ انتہائی حیران کن فائدہ جو لوگوں کو معلوم نہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سیب کے طبی فوائد سے تو ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے بیج کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں گے۔ ویب سائٹ alternativehealthcorner.com کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیب کے بیج انسان کو کئی اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور جن لوگوں کو کینسر لاحق ہو چکا ہے ان میں اس موذی مرض کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں۔تحقیق کاروں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”سیب کے بیج میں وٹامن’بی17‘پایا جاتا ہے۔ یہ ایسا وٹامن ہے جو ہم کبھی کبھار ہی لیتے ہیں۔ یہ کاجو اور سٹرابری وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”بی 17وٹامن کئی اقسام کے کینسر کو لاحق ہونے سے روکتا ہے ، حتیٰ کہ یہ کینسر کے ٹیومرز کی بڑھوتری روکنے کا کام بھی کرتا ہے۔یہ دیگر کئی طرح کے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور ہمارے جسم میں موجود خطرناک خلیوں کو ختم کرتا ہے۔“

تاہم خیال رہے کہ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”سیب کے بیج میں سائنائیڈ نامی زہریلا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ اگر یہ بہت کم مقدار میں جسم میں داخل ہو تو ہمارے انزائمز اس کا اثر ختم کر دیتے ہیں لیکن اگر زیادہ مقدار میں چلا جائے تو خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے، یعنی سیب کے بیجوں کو ماہر معالج سے مشورے کے بغیر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت