مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے :اداکارہ مہوش حیات

مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے :اداکارہ مہوش حیات
مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے :اداکارہ مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہناتھا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی فلموں میں مختلف کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑ ے گی ۔انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

مزید :

تفریح -