سعودی زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ

سعودی زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ
سعودی زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) سعودی عمرہ سیکیورٹی پر مامور فورس کے کمانڈروں  کے  مطابق پہلی بار معتمرین اور زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز کا استعمال ہوگا۔

حرم سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے بتایا کہ ایسا ہر و ہ شخص جو اپنی شکل و صورت سے ذہنی مریض نظرآرہا ہوگا اُسے حرم شریف میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا تاکہ وہ نہ خود کو اذیت میں ڈالے اور نہ ہی دوسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ انتہائی انسانیت اور نرمی کا معاملہ کیا جائیگا۔

مزید : عرب دنیا