رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان ...
 رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے دنیا کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کر دیا گیاہے ۔ مفتی منیب الرحما ن کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم کل پہلا روزہ ہو گا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ لوئر دیر کے علاقے سے سب سے پہلے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی جہاں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھا ۔مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ کئی شہروں میں شہریوں نے چاند دیکھا اور ہمیں شہادتیں بھیجی گئیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا جس کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پہلی تروایح کے اہتمام کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور پولیس نے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دینا شروع کر دیا گیاہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین نے آغاز رمضان پر اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قوم رمضان کے دوران ملکی ترقی و سلامی کے لئے دعائیں کرے جبکہ میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کو ایثار اور ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے اس موقع پر عبادات کے ساتھ ساتھ دعائیں کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مبارک مہینہ ہے جس میں پاکستان کاقیام عمل میں آیا ۔
اس سے قبل مفتی منیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ درخواست کرتے ہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور اطمینان رکھیں ، شہادتوں کے موصول ہونے یا نہ ہونے کے بعد ہی حتمی اعلان کیا جائے گا ۔