پاکستانی لڑکی نے اپنے گھر والوں سے اپنی پسند کا اظہار کیا تو رشتے دار طیش میں آکر اسے ڈیرے پر لے گئے اور پھر ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ آپ کو شدید غصہ آجائے گا
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں غیرت کے نام پر جوڑے کو سز ادینے کی انوکھی مثال قائم کردی گئی ، سرعام تشدد کے بعد منہ میں زہر کی شیشیاں انڈیل کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، مقامی میڈیا اور پولیس کا منہ بھاری رشوت دیکر بند کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل صفدر آباد کے گاﺅں قلعہ میر زمان کے بھٹہ خاندان کی16سالہ لڑکی اپنے گاﺅں کے غریب خاندان کے ایک نوجوان کو پسند کرنے لگی اور گھر والوں کو اپنی پسند سے آگاہ کردیا جس پر اس کے گھر والوں نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ ملکر لڑکی اور نوجوان کو زبر دستی گھروں سے نکال کر ڈیرے پر لے گئے جہاں پہلے دونوں کو تمام گاﺅں والوں کی موجودگی میں شدید تشدد کانشانہ بنایا گیا اس کے بعد لڑکی کے بھائی نے اپنی بہن اور نوجوان کے ہاتھ باندھ کر ان کے منہ میں زبر دستی زہر کی شیشیاں انڈیل دیں اور تمام لوگ کھڑے تماشہ دیکھتے رہے جبکہ دو نوں بے گنا ہ افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، مقامی پولیس نے بھاری رشوت لیکر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیدیا جبکہ مقامی میڈیا ملزمان کے خوف کی وجہ سے خاموش رہا ۔