’میں اپنے انڈرویئر سکھانے کے لئے ڈالتی ہوں تو یہ آدمی چوری کر لیتا ہے اور پھر اس پر یہ لکھ کر واپس کردیتا ہے کہ۔۔۔‘ خاتون نے پولیس سے ایسی شکایت کردی کہ سن کر ہی پولیس والوں کے بھی رنگ لال ہوگئے
نئی دلی(نیوز ڈیسک)خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعات ہر جگہ پیش آتے ہیں لیکن بھارت میں ایک شیطان صفت نوجوان نے اپنی ہمسایہ خاتون کو ہراساں کرنے کا ایسا طریقہ اختیار کر لیا کہ جس کے بارے میں آج تک کسی نے نہیں سنا تھا۔ یہ بدمعاش سکھانے کے لئے ڈالے گئے انڈروئیر چوری کر لیتا تھا اور پھر ان پر فحش پیغامات لکھ کر واپس ان کی جگہ پر لٹکا دیتا تھا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ اس نے اپنے انڈروئیر دھو کر خشک ہونے کے لئے لٹکائے لیکن یہ غائب ہو گئے۔ بعد میں انڈروئیر پھر تار پر لٹکتے ملتے لیکن ان پر ناقابل بیان فحش جملے لکھے ہوتے تھے۔ چند دن قبل ایک بار پھر ایسا ہی ہوا۔ اب کی بار خاتون نے اپنے ہمسایہ نوجوان کو دیکھ لیا جو گزشتہ روز غائب ہونے والے انڈروئیر کو واپس تار پر لٹکا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر خاتون کو اس بات میں کوئی شک نہ رہا کہ یہی شخص پہلے بھی اس کے انڈروئیر چراتا اور پھر ان پر فحش پیغامات لکھ کر واپس لٹکاتا تھا۔ اس نے پولیس کو شکایت کی اور ساتھ ہی اپنے انڈروئیر بھی پیش کئے جن پر فحش جملے تحریر کئے گئے تھے۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کا نام موریش پٹیل بتایا گیا ہے اور اسے اتوار کے روز گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہمسایہ خاتون سے محبت کرتا ہے جس کا اظہار اس کے انڈروئیرزپر پیغامات لکھ کر کرتا تھا، تاہم پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ وہ آس پاس کی کئی دیگر خواتین کے انڈروئیر چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔ پولیس کی کوشش ہے کہ دیگر خواتین بھی اس کے خلاف شکایات اور شواہد سامنے لائیں لیکن غالباً شرم کے باعث تاحال کسی اور خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔