رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا ؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا ؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سمندری ہواوں کا رخ تبدیل ہونے سے شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، پارہ 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ہوائیں کسی بھی علاقے کا موسم بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کراچی کی سمندری ہوائیں یہاں کے موسم کو معتدل رکھتی ہیں، کل سے شہر میں سمندر ی ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے اور کراچی میں بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جو گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ابتدائی 7 روزوں کے دوران موسم یوں ہی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے لگیں گی۔ماہرین کہتے ہیں کہ 15 جون تک موسم گرم رہے گا اور اس دوران مزید ہیٹ ویوز آنے کے امکانات بھی موجود ہیں، 15 جون کے بعد موسم رخ بدل سکتا ہے اورکراچی کے شہری صبح و شام ہلکی پھلکی پھوار کا مزہ لے سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /Ramadan Page /Ramadan News

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...