اداکارہ میرانے امریکہ میں سیکرٹری کی تلاش شروع کردی

اداکارہ میرانے امریکہ میں سیکرٹری کی تلاش شروع کردی

لاہور(یو این پی)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے سیکرٹری کی بے حد ضرورت ہے جو میری عدم موجودگی میں مختلف پراجیکٹس کے معاہدے کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ میں نیویارک شفٹ ہوگئی ہوں لیکن میں پاکستان میں فلم ،ٹی وی او رماڈلنگ سے منسلک رہوں گی جب بھی کسی پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی میں یہاں آکرکام کروں گی۔میراکا ماہرہ خان کے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے کہناتھا وہ مشہورمیک اپ برانڈکی ایمبیسیڈر بننے کی اہل نہیں ہیں۔سفارش کی بنیاد پرفلم فیسٹیول میں شرکت کرناکوئی بڑی بات نہیں ہے۔فنکارکی اصل عزت اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرکوئی کارنامہ سرانجام دے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...