رمضان المبارک کے دوران دفاتر میں کام کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہو گیا، جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان کل رمضان کا پہلا روز ہ رکھیں گے،پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئر مین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا ۔رویت ہلال کمیٹی کی مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کردیا گیا ۔رمضان المبارک آتے ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی ہو گئی ہے ۔سندھ حکومت نے اعلامیہ جاری کر دیاہے جس کے مطابق رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر صبح 8بجے سے 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفتر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔