مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کے راستے میں سرخ قالین بدل کر سبز قالین بچھا دیا گیا 

مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کے راستے میں سرخ قالین بدل کر سبز قالین بچھا دیا ...
مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کے راستے میں سرخ قالین بدل کر سبز قالین بچھا دیا گیا 

  

مدینہ منورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان عمرہ اور رمضان کے مقدس مہینے کی با برکت ساعتیں ارض حرمین شریفین میں گذارنے کے لئے سعودی عرب کا رخ کر رہے ہیں جبکہ لاکھوں زائرین ایسے ہیں جنہوں نے ارضِ حرمین کے لئے سفر کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، ایسے میں سعودی حکومت بھی زائرین کو ہر ممکن سہولتیں پہنچانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ اور شیخین رضی اللہ عنہم کی قبور مبار ک پر سلام پہنچانے والے راستے پر نیا قالین بچھانے اور دیگر تیاریوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ’’العربیہ ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی روضہ رسولﷺ اور شیخین رضی اللہ عنہما کی قبور پر سلام کے لیے پہنچنے والے راستے کو تیار کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ گزر گاہ کے قالین کو سبز رنگ کے انتہائی قیمتی قالین سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔مسجد نبویﷺ میں شعبہ قالین کے سربراہ بندر الحسینی کے مطابق سرخ رنگ کے سابقہ قالین کو اب سبز رنگ کے قالین سے بدل دیا گیا ہے، باب السلام سے لے کر باب البقیع تک ان کی مجموعی تعداد 250 ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی ﷺکی زیارت کرنے والے ہر شخص کو عبادات اور روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کرنے کے دوران پر سکون ماحول اور ہر ممکن سہولت اور آرام پیش کرنا ہے۔

مزید : عرب دنیا