ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا: چودھری نثار 

ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا: چودھری نثار 
ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا: چودھری نثار 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چودھری نثار کا کہناتھا کہ سیاستدان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے ،یہ لمحہ انتہا تشویشناک ہے ،غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسلے کا حل نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بناا ور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں جبکہ محاذ آرائی سے صرف پارٹی نہیں ملک کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے،ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

مزید : قومی