نواز شریف کو جھوٹے مقدمات بنا کر وزارت اعظمیٰ سے ہٹایا گیا :جاوید ہاشمی

نواز شریف کو جھوٹے مقدمات بنا کر وزارت اعظمیٰ سے ہٹایا گیا :جاوید ہاشمی
نواز شریف کو جھوٹے مقدمات بنا کر وزارت اعظمیٰ سے ہٹایا گیا :جاوید ہاشمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات بنا کر وزارت اعظمیٰ سے ہٹایا گیا ، نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مجرم نہیں بنایا بلکہ کیس نیب کودیدیا اور کہا ڈرا دھمکا کر کہا کہ کیس کا فیصلہ 6ماہ کے اندر کرو اور اب فیصلہ بھی نہیں کرنے دیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا یہاں پر جس کورگڑا لگانا ہو اسی طریقے کے جج ہوتے ہیں ، ضیاءالحق نے میرے سامنے کہا تھا کہ اگر جج ضیاءالحق کو چھوڑنا چاہتے ہیں تو میں ملٹری کورٹ بنادوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون و انصاف ایک گھیرا ہے جس میں سیاستدانوں کو لا کر پھانسیاں لگائی جاتی ہیں۔اگر پکڑنا ہے کہ تو پرویز مشرف کو کرپشن پر پکڑیں جس نے پاکستانیوں کو گوانٹاناموبے میں بھیج کر پیسے لئے اور اس بارے میں اس نے خود اپنی کتا ب میں لکھا ہے ۔انہوں کہا کہ میں ن لیگ میں شامل ہو گیا ہوں الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کر ے گی ۔

مزید : قومی