آئین پاکستان میں سپریم کورٹ بااختیار،حال ہی میں متعدد از خود نوٹسز لئے:چیف جسٹس آف پاکستان

آئین پاکستان میں سپریم کورٹ بااختیار،حال ہی میں متعدد از خود نوٹسز لئے:چیف ...

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین سپریم کورٹ کو مکمل اختیار دیتاہے ،حال ہی میں پاکستان میں سپریم کورٹ نے متعدد از خود نوٹسز لئے اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے متعد د احکامات بھی جاری کئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا روس میں عالمی لیگل فورم سے خطاب میں کہنا تھاکہ عدلیہ ریاست کااہم ستون ہونےکی حیثیت سے بنیادی حقوق کاتحفظ کرتی ہے،سول کورٹس،ہائی کورٹس اورسپریم کورٹ کابنیادی مقصدانصاف کی فراہمی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں بہترین اورایماندارججزموجود ہیں۔چیف جسٹس کاکہناتھا کہ آئین پاکستان میں سپریم کورٹ کومکمل اختیارات دئیے گئے ہیں، سپریم کورٹ ازخودنوٹس کے ا ختیارکے تحت حقوق کی خلاف ورزی پرنوٹس لیتی ہے،حال ہی میں پاکستان میں سپریم کورٹ نے متعدد ازخودنوٹسزلیے۔چیف جسٹس آف پاکستان کاکہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے متعدداحکامات بھی جاری کئے گئے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...