دنیا بھر میں بچوں پر حملوں کو روکا جائے:یونیسیف کا مطالبہ 

دنیا بھر میں بچوں پر حملوں کو روکا جائے:یونیسیف کا مطالبہ 

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں پر حملوں کو روکا جائے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہینز یٹا ایچ فور کی جانب سے برسلز جنیوا اور نیویارک سے بیک وقت جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سینٹرل افریقن پبلک سے لیکر شمالی سوڈان اور شام سے لیکر افغانستان تک تنازعات میں الجھے تمام فریق جنگ کے ایک بنیادی اصول یعنی بچوں کے تحفظ کو بھلا چکے ہیں اور اب اس پر کوئی کسی کا احتساب نہیں کر تا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب جنگ کی کوئی اخلاقی حدود نہیں رہیں ، سکولوں،ہسپتالوں ، عوامی ضرورت کے بنیادی ڈھانچے سمیت جنگ کیلئے بچوں کی بھرتی اور گرفتاری کی صورت میں ان پر تشدد کے تمام طریقے آزمائے جانے کے ساتھ یہ سوچنا چھوڑ دیا گیا ہے کہ یہ بچوں کیلئے کتنا مہلک ہے ؟

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...