جوہری معاہدہ بچانے کے لیے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے:ایران 

جوہری معاہدہ بچانے کے لیے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے:ایران 

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔ 

عرب ٹی وی کے مطابق علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے شام پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور صہیونی ریاست کو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کر سکتا اور نہ اس پر کوئی بات کی جائے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء میں ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں ایرانی میزائل حملوں کے رد عمل میں کارروائی کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...