چین کی کوششوں سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کا عمل شروع ہو گیا

چین کی کوششوں سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کا عمل شروع ہو گیا

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک افغان تعلقات میں بہتری کاعمل شروع ہوگیا ہے اس میں اہم کردار پاکستان کے عظیم دوست چین نے ادا کیا ہے ، پاکستان دنیا میں پاکستان کے امیج بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان میں تعلقات کی بہتری کے پس پردہ بھی چین کا کردار موجود ہے ، نجی نیوز چینل کے مطابق چین کی جانب سے پا ک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ چین سی پیک کو ہر حال میں کامیاب کرنا چاہتا ہے اس لئے چین نے پاکستان اور افغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ ان دو نوں ملکوں میں بہتر تعلقات پیدا ہوں اورخطے کو سی پیک کے ثمرات سے حقیقی طور پر مستفید کیا جا سکے ۔ نیوز چینل کے مطابق پاک افغان تعلقات میں چین کی کوششوں سے ایک بڑا بریک تھر و پیدا ہو نے والا ہے اورا س کی وجہ کابل میں چین کا کافی حد تک اثر و رسوخ ہے جس کی وجہ سے افغانستان میں چین پر کافی اعتماد کیاجاتا ہے ۔اس لئے چین کی کوشش ہے کہ پاک افغان سرحد پر گاہے بگاہے پائی جانیوالی شور ش اور بد نظمی ختم ہو جائے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...