جمہوریت میں عوا م کافیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتاہے:وزیراعظم

جمہوریت میں عوا م کافیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتاہے:وزیراعظم
جمہوریت میں عوا م کافیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتاہے:وزیراعظم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے امید ہے عوام ملکی ترقی کے لئے بہتر فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے علاقے میراییگوال میں پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی  افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا   کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے صرف اسلام آبادمیں نہیں پورے پاکستان میں ترقی کام کئے ،الیکشن میں جو بھی فیصلہ عوا م کریں گے وہی قابل قبول ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں عوام کافیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے تو قع ہے ملکی ترقی کے لئے بہتر فیصلہ کریں گے۔تقریب میں وزیراعظم کاکہناتھا کہ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ علاقے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے معیاری تعلیم اورروزگارکی فراہمی ممکن ہوگی۔وزیر اعظم نے پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے لئے اراضی فراہم کرنے والوں کابھی مشکورہوں۔ان کامزید کہناتھا کہ روزگارکی فراہمی کے لئے معیشت کا استحکام ہوناضروری ہے۔

اس تقریب میںوفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن قومی اسمبلی فرحانہ کنول عباسی اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد