صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں :وسیم اختر 

صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں :وسیم اختر 
صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں :وسیم اختر 

  

کراچی (این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں عوام میں ان کی صحت سے متعلق آگہی بیدار کرنے کیلئے ہر سطح پر ایسے پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز اور مقامی این جی او وینڈر جنکشن کے اشتراک سے کے ایم سی بلڈنگ میں منعقدہ ایک روزہ بلڈ سکریننگ مفت کیمپ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ملازمین کو اپنے ادارے میں ہی صحت کی بنیادی سہولیات مہیا ہوسکیں اور وہ اپنا ٹیسٹ کرانے کیلئے دیگر ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں جانے اور چکر لگانے سے محفوظ رہ سکیں اور ان کے پیسے اور وقت دونوں کی بچت ہوسکے، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو ویسے بھی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک صحتمند اور مہذب معاشرہ تشکیل نہ پا سکے ، ریاست کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبے میں جہاں تک ممکن ہوسکے سہولیات فراہم کرے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی