پی ایس پی پاکستان کو اس مقام تک لے جانا چاہتی ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے : مصطفی کمال 

پی ایس پی پاکستان کو اس مقام تک لے جانا چاہتی ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو ...
پی ایس پی پاکستان کو اس مقام تک لے جانا چاہتی ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے : مصطفی کمال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی پاکستان کو اس مقام تک لے جانا چاہتی ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کو اصل اسلامی فلاحی ریاست بنا ئے گی جہاں قانون کی بالا دستی، یکساں معیار تعلیم اور مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا صرف 2 افراد سے شروع ہونے والی اس جماعت کا آج دنیا کے تمام ممالک میں جہاں پاکستانی مقیم ہے وہاں پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے اپنے افسز قائم کر کی ہے جس میں پاکستان کی ہر قومیت کے لوگ ایک گلدستہ کی صورت میں موجود ہے۔ پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا بہت ہی اہم کردار ہے اگر پاکستان میں ایماندار اور مخلص قیادت کی حکمرانی ہو تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کی بحالی کا باعث ہوگا ۔