مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں کاروبار کا ماحول بنانے میں مکمل ناکام :نجی ٹی وی کی رپورٹ 

مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں کاروبار کا ماحول بنانے میں مکمل ناکام :نجی ٹی ...

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں کاروبار کا ماحول بنانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، حکومت نے اپنی توجہ صرف بجلی کی سپلائی بڑھانے پر توجہ دی لیکن بجلی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی اور اس کی وجہ سے پورے پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاون ہے کیونکہ نظام کی خرابی کی وجہ سے جہاں سپلائی بڑھائی جاتی ہے وہا ں سسٹم ٹرپ کر جاتا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے پروگرام ’’ دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق موجودہ بجٹ میں 27سوارب روپے کو الگ رکھا گیا ہے تاکہ بجٹ خسارہ کم ظاہر کیا جا سکے ، اربوں روپے بینکو ں کو واپس نہیں کئے گئے ان کابوجھ آنے والی حکومت پر پڑے گا جس کو یہ قرضے ادا کرنا پڑیں گے اس لئے آئندہ حکومت بھی ملک خوشحالی کیلئے کوئی معجزہ دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی کیونکہ اس کی زیادہ توجہ قرضے اتارنے پر رہے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...