مسلم لیگ(ن) کے ممبران کے لئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا :نبیل گبول 

مسلم لیگ(ن) کے ممبران کے لئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا :نبیل گبول 
مسلم لیگ(ن) کے ممبران کے لئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا :نبیل گبول 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام ممبران کیلئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ نواز شریف نے ملک کی ملٹری سٹیبلشمنٹ کے ساتھ جنگ شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے نبیل گبول کا کہناتھا کہ وزیراعظم ایک حلف اٹھاتا ہے کہ ملک کے تمام اہم راز وہ اپنے سینے میں دفن رکھے گا مگر سابق وزیراعظم نواز شریف اب دھمکیاں دے رہیں ہے کہ وہ سینے میں دفن راز افشاں کردیں گے اور جس کا باقاعدہ آغاز وہ کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام پارلیمنٹیرین یا تو پارٹی کے قائد نواز شریف کا دفاع کریں یا پاکستان کا دفاع کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد