پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا
پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ہے ، جس میں تمام ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ پر 20 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خصوصی رمضان پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20رمضان تک ہوگا جبکہ اس کے بعد عید کے دنوں میں مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔اس ضمن میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالحمید رضی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران مسافروں کو 2 درجن سے زائد مواقعوں پر رعایت دی جا چکی ہے، یہ اعزاز صرف محکمہ ریلوے کو ہی حاصل ہے کہ جب نجی ٹرانسپورٹرز عیدین اور دیگر مواقع پر کرائے بڑھاتے ہیں محکمہ ریلوے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور