یہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ سراہا جاتا ہے: سوناکشی سنہا

یہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ سراہا جاتا ہے: ...
یہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ سراہا جاتا ہے: سوناکشی سنہا

  

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ اہم مقام حاصل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں سوناکشی سنہا کا کہناتھا کہ علاقائی فلموں کے بعض پہلو ہندی فلم انڈسٹری سے بہتر ہیں لیکن یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ ہندی فلمیں علاقائی فلموں کی نسبت لوگوں کی کم توجہ کا مرکز بنتی ہیں اور انہیں اتنا زیادہ نہیں سراہا جاتا جتنا علاقائی فلموں کو سراہا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تامل فلم میں کام بھی کیا ہے اور میرے کام کرنے کا انداز ہندی فلم انڈسٹری سے تھوڑا مختلف ہے، میں علاقائی سینما کی طاقت کو جانتی ہوں لیکن علاقائی فلمیں ہندی فلموں کے جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتی۔

مزید : تفریح