میرے پاس لوگوں کو برا بھلا کے لئے کوئی وقت نہیں : امیتابھ بچن

میرے پاس لوگوں کو برا بھلا کے لئے کوئی وقت نہیں : امیتابھ بچن
میرے پاس لوگوں کو برا بھلا کے لئے کوئی وقت نہیں : امیتابھ بچن

  

ممبئی( آن لائن)بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کے پاس کسی کو برا بھلا کہنے کے لئے کوئی وقت نہیں ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنے بلاگ پر کسی کو برا بھلا کہنے اور ناروا سلوک کا وقت نہیں ہے بلکہ میں وہ وقت اپنے کام اور مداحوں کے گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں۔انھوں نے کہاکہ مجھے وہ تنقید پسند ہے جو مجھے میری ذات، عزت و وقار، کام، برتاؤ اور وضع داری میں مزید بہتری لانے پر اکساتی ہو اور اس پر میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی میرے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرتا ہے تو میں اسے کھلے دل سے سنوں گا۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ٹھگز آف ہندوستان میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار عامر خان اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

مزید : تفریح