مرکزی بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردئیے

مرکزی بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردئیے
مرکزی بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کی تفصیلات جاری کردیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے مہینے میں تمام بینک پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجکر 15 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز تمام بینک 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ عوامی لین دین کے لیے پیر تا جمعرات تمام بینک صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز تمام بینکوں میں عوامی لین دین صبح 8 بجے سے ساڑھے12 بجے تک جاری رہے گی۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے بعد تمام بینک خود ہی رمضان سے پہلے والے اوقات کار پر واپس آجائیں گے۔

مزید : Ramadan Page /بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی