شہباز شریف نے وطن واپسی کے وقت کا اعلان کردیا

شہباز شریف نے وطن واپسی کے وقت کا اعلان کردیا
شہباز شریف نے وطن واپسی کے وقت کا اعلان کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہونگا، سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔

جیو نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنیوالوں کااحتساب کرے ، میرے زیادہ ٹیسٹ ہوگئے ہیں ، کچھ باقی ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گے ، امیدہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہونگا ۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم صبح سے لیکر رات تک جھوٹ بولتے ہیں،اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا کر قوم کو وقت ضائع کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا غلط بیانی اوردروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔

مزید : قومی