سعودی عرب میں تعینات سفیر نے 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

سعودی عرب میں تعینات سفیر نے 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بڑا ...
سعودی عرب میں تعینات سفیر نے 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے مملکت میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے اچھی امید ظاہر کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ 2107 قیدی جلد رہا ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران مملکت میں معمولی جرائم میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان وزیرا عظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /عرب دنیا