طالبات سے زیادتی کے الزام میں یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

طالبات سے زیادتی کے الزام میں یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
طالبات سے زیادتی کے الزام میں یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

  

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے طالبات کے ساتھ زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے بتا یا کہ ملزم پروفیسر عبدالحسیب طالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن میں ملزم عبدالحسیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مختلف شکایات موصول ہونے پر اور ویڈیو کی روشنی میں پروفیسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

مزید : قومی