8ارب کی مشکوک ٹرانزکشنز، آصف زرداری آج نیب اسلام آباد میں پیش ہونگے

8ارب کی مشکوک ٹرانزکشنز، آصف زرداری آج نیب اسلام آباد میں پیش ہونگے
8ارب کی مشکوک ٹرانزکشنز، آصف زرداری آج نیب اسلام آباد میں پیش ہونگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری آج دو انکوائریز میں نیب اسلام آباد میں پیش ہونگے ۔

دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر کو دوانکوائریز میں طلب کیا گیاہے ، آصف زرداری اوپل منصوبے اور مشکوک ٹرانزیکشن انکوائریز میں پیش ہوکر 8ارب کی مشکوک ٹرانزکشنز سے متعلق بیان ریکارڈ کروائیں گے ۔

دوسر ی جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آصف زرداری کی ضمانتوں کی 7 مختلف درخواستوں پر سماعت کی، دائر درخواستوں میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نیب نے کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور ضمانت منظور کی جائے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوءکہا کہ یہ تو لگتا ہے طلبیوں اور ضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پارک لین کیس کا مقدمہ تیار ہوچکا ہے جب کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کی دائر کی گئی دو درخواستیں 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کیا اور تمام 7 کیسز میںان عبوری ضمانت منظور کرلی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی