لاہور میں رات گئے سی ٹی ڈی کی کارروائی ،خاتون سمیت تین دہشت گرد گرفتار

لاہور میں رات گئے سی ٹی ڈی کی کارروائی ،خاتون سمیت تین دہشت گرد گرفتار
لاہور میں رات گئے سی ٹی ڈی کی کارروائی ،خاتون سمیت تین دہشت گرد گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی فورس نے رات گئے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے اندرون بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔گرفتار افراد میں خاتون کے علاوہ دو افغان شہری بھی شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور