جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری 2 انکوائریزمیں آج نیب اسلام آبادمیں پیش ہونگے

جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری 2 انکوائریزمیں آج نیب اسلام آبادمیں پیش ہونگے
جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری 2 انکوائریزمیں آج نیب اسلام آبادمیں پیش ہونگے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق صدر آصف علی زرداری کوجعلی اکاﺅنٹس کیس میں آج طلب کررکھا ہے ،آصف زرداری 2 انکوائریوں اوپل منصوبے اورمشکوک ٹرانزیکشن انکوائریزمیں پیش ہوں گے۔

نیب کے مطابق سابق صدرآصف زرداری 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق بیان ریکارڈکرائیں گے،آصف زرداری اوپل منصوبہ انکوائری میں بھی بیان ریکارڈکرائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں عبوری ضمانت میں توسیع اور2 انکوائریوں میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سابق صدر کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع دے دی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد