کراچی صدر کے علاقے میں 7 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی صدر کے علاقے میں 7 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی صدر کے علاقے میں 7 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی صدر کے علاقے میں 7 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،کولنگ کا عمل جاری ہے

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے کراچی صدر کے علاقے میں 7 منزلہ عمارت میںاچانگ آگ لگ گئی تھی ،آگ عمارت کی چھٹی منزل پر قائم گارمنٹس کے کارخانے میں لگی،فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں اور اسنارکل نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیا،آتشزدگی واقعہ کے وقت گارمنٹس کے کارخانے میں ورکرزموجود نہیں تھے ،اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی