مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری،نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری،نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری،نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری شہید

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فورسز نے پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہیں ،بھارتی فورسز نے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری شہید کردیئے،کے ایم ایس کے مطابق چاروں کشمیریوں کو نام نہادسرچ آپریشن کے دوران شہید کی گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی