وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے، تازہ سروے کے نتائج نے سب کو حیران کردیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے، تازہ سروے کے نتائج نے ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے، تازہ سروے کے نتائج نے سب کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار سنبھالے دس ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور اب حکومتوں کی کارکردگی پر بھی مختلف اداروں نے نظررکھنا شروع کردی اور اس سلسلے میں مختلف حکومتوں کاآپسی موازنہ کرنے کے لیے سروے بھی شروع ہوگئے ہیں، ایسے ہی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی بہتر ہے اور  37 فیصد شہریوں نے ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے۔

گلیپ سروے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وزیر اعلی سندھ،، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے مقابلے بہترین قرار پائے گئے ہیں،  تمام وزیراعلیٰ صاحبان کی مجموعی کارکردگی کو پرکھتے ہوئے 37 فیصد آبادی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ 34 فیصد، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ 30 فیصد اور وزیر اعلیٰ سندھ 27 فیصد پر رہے۔ سروے کے دوران ووٹوں (بہت اچھا،اچھا اور مناسب) کی مجموعی شرح کے لحاظ سے60 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتمادکا اظہار کیا۔سروے کے دوران67 فیصد خواتین اور 58 فیصد مردوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو اطمینان بخش پایا۔نوجوان آبادی کے بڑے حصہ یعنی 65 فیصد نوجوان نے وزیراعلیٰ بزدا ر کی صلاحیتوں اور پرفارمنس پر پورے اعتماد اور تسلی کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گیلپ کے حالیہ سروے میں لوگوں نے اقتصادی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی ن لیگ کی سابقہ حکومت سے خراب قرار دے دی تاہم  وزیراعظم عمران خان کا پلہ بھاری رہا اور 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔

جیونیوز کے مطابق  سروے میں زیادہ تر لوگوں نے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو مسلم لیگ ن سے خراب قرار دیا، 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف کی حکومت سے خراب قرار دیا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -