ستاروں کی روشنی میں آپ کا جمعرات کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا جمعرات کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا جمعرات کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

16مئی جمعرات۔ مالی امور میں توجہ دیں۔دوران گفتگو محتاط رویہ اختیار کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ مالی معاملات تدبر، غور و فکر سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ثور

16مئی جمعرات۔ صحت جسمانی بہتر ہو گی لیکن آرام کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔کاروبار میں کامیابی کا عنصر غالب رہیگا۔ نئے کاروباری معاہدے کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔

جوزا

16مئی جمعرات۔ کاروباری معاملات قانونی طور پر حل کر سکیں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ کوئی اہم خرب ملے گی۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔

سرطان

16مئی جمعرات۔ ادبی، فلاحی امور پر توجہ بڑھے گی۔ اس سلسلے میں آپ کو اپنے کسی قریبی ساتھی کا تعاون حاصل ہو گا۔ قانونی امور میں اپنے مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔

اسد

16مئی جمعرات۔ کام کی مصروفیت کے ساتھ ساتھ گھریلو امور بھی درپیش ہوں گے۔حاسد قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

سنبلہ

16مئی جمعرات۔ بغیر پڑھے یا دیکھے کسی بھی دستاویز پر دستخط نہ کریں۔آپکی ذہنی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ جن کو بروئے کار لا کر ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو یا دفتر کے امور میں محتاط رہیں۔

میزان

16مئی جمعرات۔ عزیزو اقارب سے میل، ملاقات میں اضافہ ہو گا۔ گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ مہمانوں کی آمد سے مصروفیت بڑھے گی اور ان کی خاطر مدارات کر سکیں گے۔

عقرب

16مئی جمعرات۔ نئی ذمہ داریاں بڑھیں گی اور محنت کی ضرورت ہے۔سفر پیش آ سکتا ہے۔ جو آپ کیلئے وسیلہ ظفر ثابت ہو گا۔ ملازمتی و کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔

قوس

16مئی جمعرات۔ دور کے مقام سے کوئی خوش کن خبر سن سکیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔ کوئی مسئلہ پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔ آپ کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئیگی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی نہ کریں۔

جدی

16مئی جمعرات۔ آمدن میں اضافہ ہو گا۔ کسی جگہ سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔ کسی ثقافتی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنا رویہ محتاط رکھیں۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں۔

دلو

16مئی جمعرات۔ اہم امور میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں ورنہ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔آپ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔

حوت

16مئی جمعرات۔ حالات ملے جلے رہیں گے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ کہیں دور کے مقام کا سفر متوقع ہے۔ جو کہ کاروباری و معاشی لحاظ سے اہم ہو گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم