مہنگائی کے سبب حکومت کا جانا ٹھہر چکا،نوازشریف جیل سے ہی حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ،رانا مشہود

مہنگائی کے سبب حکومت کا جانا ٹھہر چکا،نوازشریف جیل سے ہی حکومت کیخلاف تحریک ...
مہنگائی کے سبب حکومت کا جانا ٹھہر چکا،نوازشریف جیل سے ہی حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ،رانا مشہود

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سبب حکومت کا جانا ٹھہر چکا،عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ،نوازشریف جیل سے ہی حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔

رانا مشہود نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست نوازشریف کے نام سے شروع اوروہیں ختم ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاسی پناہ کی درخواست کی خبرجھوٹ پر مبنی ہے ،شہبازشریف بجٹ سیشن تک پاکستان واپس آ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں حکومت کیخلاف تحریک چلائی جائیگی۔

رانا مشہود نے کہا کہ نیب کے اقدامات کی وجہ سے ملک سے سرمایہ کار بھاگ رہاہے ،نیب تحقیقات مکمل کرکے گرفتاری کرے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت ملکرحکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے ،پیپلزپارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت کیاتھا لیکن آصف زرداری نے عمل نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ زرداری اور ن کی جماعت کو سمجھ آ گئی تو مشترکہ تحریک چلائی جا سکتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور