ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ
ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار نظر آ رہے ہیں تاہم اب ایک اور تشویشنا ک خبر یہ آئی ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 13 پیسے اضافے ےکے بعد 146 روپے 52 پیسے پر بند ہو گیاہے تاہم کاروبار کے دوران ڈالر ملکی تاریخ کی بلدن ترین سطح 148 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا تھا تاہم آہستہ آہستہ اس میں معمولی کمی واقع ہوئی اور اب یہ 146 روپے 52 پیسے پر آ کر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 147 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہو گیا ہے ۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ضرورت اشیاءکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو نے امکانات مو جود ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں 666 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 146 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد واپس اس میں دو روپے 25 پیسے کی کمی واقع ہوئی لیکن آج صبح ہی انٹر بینک میں بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے جس کے تحت پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرض ملے گا ۔