راﺅ انوار کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف نظرثانی کی درخواست،سپریم کورٹ کا عدالتی فیصلے کیساتھ دوبارہ دائر کرنے کا حکم

راﺅ انوار کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف نظرثانی کی درخواست،سپریم کورٹ کا ...
راﺅ انوار کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف نظرثانی کی درخواست،سپریم کورٹ کا عدالتی فیصلے کیساتھ دوبارہ دائر کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں راﺅ انوار کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے نظر درخواست درخواست عدالتی فیصلے کے ساتھ دوبارہ دائر کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیراور نقیب قتل کیس کے ملزم راﺅ انوارکی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل راﺅ انوار ملک نعیم اقبال نے کہا کہ عدالت نے نقیب اللہ کے قتل کا نوٹس لیا تھا،راﺅ انوارعدالت میں پیش ہوئے تھے عدالت نے ضمانت دی تھی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ای سی اےل سے نام نکلوانے کا ایک طریقہ ہے ،آپ کہتے ہیں کہ ضمانت پر ہیں تو نام ای سی ایل سے بھی نکالاجائے ،آپ پولیس افسر ہیں توبیرون ملک کیوں جانا چاہتے ہیں،کیا بیرون ملک آپ کا کاروبار ہے ؟
وکیل راﺅ انوار نے کہا کہ فیملی سے ملنے کیلئے جانا ہے ،پرویز مشرف کیس کی مثال آپ کے سامنے ہے ،عدالت نے کہا کہ کیا راﺅ انوار پر کوئی اور ایف آئی آر یا انکوائری چل رہی ہے،وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ راﺅ انوار کے خلاف نیب میں اثاثوں سے متعلق انکوائری ہے،عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کے تو بہت سے کیسز ہیں ہم اس کیس کو نہیں دیکھ رہے ۔
عدالت نے نظرثانی درخواست عدالتی فیصلے کیساتھ دوبارہ دائر کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ای سے ایل سے نام نکلوانے کا ایک طریقہ ہے،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔