ٹریفک وارڈن الاؤنس کیس ،سپریم کورٹ سیکرٹری خزانہ پنجاب پر برہم،آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

ٹریفک وارڈن الاؤنس کیس ،سپریم کورٹ سیکرٹری خزانہ پنجاب پر برہم،آئندہ سماعت ...
ٹریفک وارڈن الاؤنس کیس ،سپریم کورٹ سیکرٹری خزانہ پنجاب پر برہم،آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان ٹریفک وارڈنز الاﺅنس کیس میں سیکرٹری وزارت خزانہ پنجاب پر برہم ہو گئی ،عدالت نے سیکرٹری خزانہ پنجاب اور سی ٹی او کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ٹریفک وارڈن الاﺅنس کیس کی سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،دوران سماعت سپریم کورٹ سیکرٹری وزارت خزانہ پنجاب پربرہم ہو گئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری خزانہ نے تحریری جواب پرخوددستخط کیوں نہیں کیے؟قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جونیئرافسر کے دستخط کراکرجواب بھجوادیا،کیوں نہ جونیئرافسرکوتوہین عدالت کانوٹس دیکرجیل بھیج دیں؟قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ چیف ٹریفک افسرنے ٹریفک وارڈنزکی مراعات کوتسلیم کیا،مراعات کی مدمیں 50 ارب کی ادائیگیاں کون کرےگا؟۔

عدالت نے سیکرٹری خزانہ پنجاب اورسی ٹی او کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا ،عدالت نے وزارت خزانہ پنجاب کے ادارہ جاتی معاملات پرچیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ،سپریم کورٹ نے سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد