شہبازشریف ،مریم نواز ،حمزہ سب کارکن ،لیڈر صرف نوازشریف ہیں ،پرویز رشید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے رہنما اور سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف ،مریم نواز ،حمزہ سب کارکن ہیں لیڈر صرف نواز شریف ہیں ۔
کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے پاکستان کو اپنوں سے دور کردیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف آدمی ہیں،پی پی پی ،مشرف اور عمران حکومت میں جیل کاٹ چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ،مریم نواز ،حمزہ سب کارکن ہیں لیڈر صرف نوازشریف ہیں ۔ نوازشریف ایک بار نہیں تین بار جیل کاٹ چکے ہیں ۔